واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ کے حریف ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کی یہودی آبادکاری کی مخالفت اب بھی کرتا ہوں اور صدر بننے پر بھی کروں گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں مزید استحکام کے لیے معاہدہ تاریخی اقدام ہے ۔