انقرہ(سپورٹس ڈیسک) محمد آصف آئی بی ایس عالمی سنوکر چیمپئن شپ میں حریف کھلاڑی کو 7-0 سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے ۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر آنتالیا میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے تھائی لینڈ کے کھلاڑی کرٹسنٹ لرٹسا تایا تھرون کو7-0 سے شکست دی۔اس کامیابی کے بعد اب محمد آصف آئی بی ایس عالمی سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔