لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اور یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام ورلڈ اولمپک ڈے کے موقع پر آن لائن تقریب کا انعقاد، سیکرٹری سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاون میں ہم فارغ نہیں بیٹھے نئے سپورٹس افسران اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی آن لائن تربیت اور سیشن کروائے ہیں، صدر پنجاب اولمپک ا یسوسی ایشن عامر جان نے کہا کہ ساوتھ ایشین گیمز 2022کا انعقاد لاہور میں ہو گا، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے با ت ہو چکی ہے سیکرٹری جنرل پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خالد محمودنے شرکا کے جزبہ کی تعریف کی۔ احسان بھٹہ نے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ورلڈ اولمپک ڈے کے موقع پر آن لائن تقریب کا مقصد سپورٹس کی ترقی ہے ماضی میں ہم نے اولمپک گیمز میں ہاکی کے میدان میں میڈلز حاصل کیے اس کے بعد کوئی حوصلہ افزاء کارکردگی نہیں رہی،تاہم اب ہم نے پنجاب میں کبڈی ورلڈ کپ کروایا ہے اولمپک ایسوی ایشن کے ساتھ مل کر بین الصوبائی پشاور گیمز،نیشنل گیمز ہر جگہ قدم سے قدم ملایا ہے ۔