کراچی (سپورٹس ڈیسک) پہلی گلیڈی ایٹرز ورچوئل ورلڈ سکریبل چیمپئن شپ نیوزی لینڈ کے ایلسٹر رچرڈز نے اپنے نام کرلی۔ بیسٹ آف سیون گیمز پر مشتمل فائنل میں رچرڈز نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ ایلڈار کو 4-3 گیمز سے مات دی ۔ امریکہ کے ول اینڈرسن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ فاتح ایلسٹر رچرڈز کو ٹرافی کے ساتھ 3500 یورو کی انعامی رقم ملی۔ رنرز اپ ڈیوڈ ایلڈار 1500 یورو کے حقدارٹھہرے ۔