وزیرآباد(نامہ نگار) صدر پولیس نے شیشہ استعمال کر نے اور غل غپاڑہ کرنیوالے 10ملزمان گرفتارکر کے شیشہ حقہ جات اور شیشہ فلیور برآمدکر لیا۔ملزمان کیخلاف مقدمہ درج۔ صدر پولیس کی پیڑولنگ پارٹی نے وزیرآباد کی بستی رحیم پورہ میں شور شرابہ اور اونچی آواز میں ڈیک کی آواز پر فیاض احمد بٹ کی حویلی کی طرف متوجہ ہوئی اور غل غپاڑہ کرنے والے چار افراداقبال، کیلس مسیح، بابل مسیح اور کمال رضا کو پکڑ لیا۔ مزید تفصیل میں جانے کے بعد شیشہ نشہ کا انکشاف ہوا ۔ پولیس پارٹی نے فوری کار روائی کرتے ہوئے شیشہ نشہ استعمال کرنے والے مزید 6افراد مسمیان علی حسن، ثوبان احمد، ذیشان،عدنان ، رحمان اور شازیب کو پکڑ لیا اور ان کے قبضہ سے دس شیشہ حقہ جات اور شیشہ فلیور برآمد کر لئے ۔