لندن(سپورٹس ڈیسک) کیویز بائولر ٹرینٹ بولٹ نے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ عظیم گیند باز وسیم اکرم کو اپنا آئیڈیل مانا ہے ۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس دور میں وسیم اکرم جو کچھ گیند کے ساتھ کرتے تھے وہ قابل دید تھا۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں کہ وہ وسیم اکرم سے کئی مرتبہ مل چکے ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں میدان میں زیادہ تر تماشائیوں کی حمایت گرین شرٹس کے ساتھ ہونے پر بولٹ کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے ہم لاہور میں کھیل رہے ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس دن کافی سردی تھی تاہم اس کے باوجود گرائونڈ میں تماشائی تھے ۔