لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے نجی سکولز کے اضافی فیسیں وصول کرنے کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلا کو بحث دلائل کیلئے 26 ستمبر کو طلب کرلیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے طالب علم احتشام سرور کی درخواست پر سماعت کی جس میں نجی سکولز کے اضافی فیسیں وصول کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ ان نجی سکولز کیخلاف کارروائی کی گئی ہے جو اضافی فیسیں وصول کر رہے ہیں،فاضل جج نے سرکاری وکیل کا موقف سننے کے بعد وکلا کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت اضافی فیسوں کی وصولی کے معاملے پر دلائل دیں، درخواست گزار کے وکیل ناصر گھمن نے نشاندہی کی کہ نجی سکولز سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس اضافی فیس وصول کر رہے ۔