لندن (سپورٹس ڈیسک) ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سربیا کے نوویک جوکووچ نے سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈرر کو اعصاب شکن اور طویل مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل پر قبضہ جمالیا۔ نوویک نے پہلا سیٹ 7-6 سے اپنے نام کیا۔ دوسرا سیٹ فیڈرر نے با آسانی 6-1سے جیتا۔ تیسرے سیٹ میں پھر نوویک نے 7-6 سے کامیابی حاصل کی۔ چوتھا سیٹ فیڈرر نے 6-4 سے اپنے نام کیا۔ آخری اور فیصلہ کن سیٹ میں طویل اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد نوویک جوکووچ نے 13-12سے کامیابی حاصل کرکے اپنے کیریئر کا 16واں گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔دوسری جانب جان سیبسٹین کیبل اور روبرٹ فرا پر مشتمل کولمبین جوڑی نے سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، کولمبین جوڑی نے فیصلہ کن معرکے میں راجر ویسلین اور نیکولاس پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کوشکست دیدی۔