لندن (سپورٹس ڈیسک) سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن ویمنز سنگلز میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ نے امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز پر دھاک بیٹھا دی اور پہلی مرتبہ ایونٹ جیت لیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق رومانیہ کی کھلاڑی نے امریکی ٹینس سٹار کو فیصلہ کن میچ میں یکطرفہ طور پر آؤٹ کلاس کر دیا۔ میچ 56 منٹ جاری رہا۔ پہلے راؤنڈ میں سرینا ولیمز کو6-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے راؤنڈ میں بھی6-2 سے پچھاڑ دیا۔اس طرح رومانیہ کی کھلاڑی سیمونا ہالپ 2.35 ملین پاؤنڈ (46 کروڑ پاکستانی روپے ) کی انعامی رقم کی حقدار ٹھہریں، ہارنے والی کھلاڑی سریناولیمز کے اکاؤنٹ میں 1.175 ملین پاؤنڈ (تقریباً 35 کروڑ پاکستانی روپے ) ٹرانسفر کیے جائینگے ۔