مکرمی!جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کالج ،جامعات اور سکول ایک مرتبہ پھر کھل گئے ہیں لیکن وین ڈرائیورز نے طالبات کے لئے مشکل کھڑی کردی ہے ویسے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کے لئے معاملاتِ زندگی چلانا مشکل بناہوا ہے اور وین ڈرائیورز نیمہانہ کرایہ اتنی ذیادہ بڑھا دی ہیں کہ والدین کے ساتھ ساتھ بچے بھی پریشان ہیں۔ ہر علاقے میں ڈرائیورز کا ایک گروپ ہوتا ہے اور تمام ڈرائیورز مل کر ایک ریٹ مقرر کر دیتے ہیں۔ اس طرح والدین ناچاہتے ہوئے بھی مجبوراً وین ڈرائیور کو زیاد ہ کرایہ ادا کرتے ہیں۔ والدین کے لئے بچوں کی وین سروس ہونا مجبوری بھی ہے اور سکون کا باعث بھی کیونکہ جیسا کہ آپ سب آج کل کے حالات سے واقف ہیں بچے اغواء ہو جاتے ہیں اور ٹریفک بھی بہت خطرناک ہے اس لئے والدین بہت سی پریشانیوں سے بچنے کے لئے وین سروس استعمال کرنا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں جبکہ وین ڈرائیورز نے ان کے لئے مشکلات مزید بڑھا دی ہیں۔ حکومت سے گزارش کرتی ہوں کہ اس مسئلے پر توجہ دیں تاکہ ڈرائیور اپنی مرضی کے مطابق کرایہ بڑھا کر والدین کے لئے مشکل پیدا نہ کرسکیں۔ (رخشاں جبیںکراچی)