لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں برس شیڈول وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا 16 واں ایڈیشن جولائی میں انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ محدود اوورز کا فارمیٹ ہے ۔ وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 18 جولائی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔