مکرمی !ویگنوں میں غیر معیاری نصب سلنڈروں میں کھلے عام ری فلنگ کی وجہ سے مسافر موت کے منہ میں سفر کرنے پر مجبور ہیں مگرانتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ سڑکوں پر چلنے والی ویگنوں جن میں خصوصاً حافظ آباد اور خانقاہ ڈوگراں روٹس پر چلنے والی مسافروں کی اکثریت میں ایل پی جی سلنڈرہی نصب ہیں جو کہ بلا روک ٹوک ان روٹس پر سڑکوں پر چلتی ہیں۔ ویگن مالکان بلا جھجک مسافروں کی قیمتی جانوں سے کھیل رہے ہیں یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ ویگنوں میں ڈرائیور کنڈیکٹروں سمیت مسافر بھی سگریٹ نوشی کرتے ہیں جس سے کسی وقت بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے جبکہ ویگنوں میں نصب ہیں اس سلسلہ میں انتظامیہ بھی خاموشی سے شہریوں کی قیمتی جانوں سے کھیلنے والوں کے حوصلے بڑھ رہے ہیں جبکہ شہری اس صورتحال پر پریشان ہیں اہلیان علاقہ کا اعلی حکام سے مطالبہ ے کہ ایلپی جی سلینڈر کی پابندی پر عملدرآمد کرویا جائے حیرت تو اس بات پر ہے بسوں ویگنوں کے آگ لگنے کے واقعات کے بعد بھی انتظامیہ بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ اس کی روک تھام کی جانب توجہ تک نہں دی گئی اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے التماس ہے اس اہم مسئلہ کی جانب توجہ دیں اور اس سلسلہ کیلئے اقدامات فی الفور کرائیںاور مسافر بسوں ویگنوں میں سگریٹ نوشی پر دوران سفر پابندی لگائی جائے ۔(محمد عمران گجر پنڈی بھٹیاں )