مکرمی ! 2جون 1875ء کوسینکڑوں میل دور بیٹھے دو دوستوں کی پہلی مرتبہ ٹیلی فون پر ہونے والی تین جملوں کے براہ راست تبادلے کی گفتگو کے تجربہ نے انیسویں صدی کی دنیا کوورطہ حیرت میں ڈال کر فاصلوں کو قربتوں میں بدل دیا ۔ ٹیلیفون انگریزی زبان کا لفظ جس کے معنی دور کی آواز کے ہیں۔اس ایجاد نے انسانی آواز کو برقی لہروں کے ذریعے مختلف سورسز سے دنیا کے کونے کونے میںپہنچانے والے ذرائع ابلاغ ریڈیو، ٹیلیویژن، وائرلیس،ٹیپ ریکارڈر کے وجود کی داغ بیل رکھی۔ ٹیلی فون کی صنعت و ٹیکنالوجی نے ترقی کرتے کرتے کمپیوٹر،موبائل فون جیسے تیز رفتار اور جدید ذرائع نے رابطوں و معلومات کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کر رکھا ہے۔ عوام الناس اپنے عزیزوں کی خیریت دریافت کرنے کو تفکر میں رہتے اورترس جاتے۔ آج موبائل فون ،انٹر نیٹ ،میسنجر،ای میل وغیرہ نے دنیا کوطلسم خانہ، گلوبل ویلج بنا دیا ہے جو تفریح اور معلومات کا بہترین اور تیز ترین ذریعہ ہے۔ ہزاروں میل دور بیٹھے نہ صرف ایک دوسرے کی آواز سن سکتے ہیں بلکہ ویڈیوزکال سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ (امتیاز ٰیٰسین ‘ لیہ)