ویلنگٹن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو32 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا۔کیتھرین برنٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ انگلش ٹیم ریگولر کپتان ہیڈر نائٹ کے بغیر میدان میں اتری، وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار تھیں۔ انگلش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے فرین ولسن کے ناقابل شکست 31 رنز کی بدولت مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 128 سکور کیا۔ کپتان سوفی ڈیوین نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 96 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ نیوزی لینڈ نے پہلے ہی اوور میں دو وکٹیں گنوا دیں، سپنرز سوفی ایکلیسٹون نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔