سینٹ لوشیا (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ دونوں میچز گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جائینگے ۔ پہلے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ اسی گروپ کا دوسرا میچ دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز اپنے گروپ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور اپنے گروپ اے میں دو میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پر قائم ہے ۔