تہران ( نیٹ نیوز ) ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب نے خلیج عرب میں ایک تیل بردار چھوٹا بحری جہاز پکڑلیا ہے ۔اس پر ڈھائی لاکھ لیٹر تیل لدا ہوا ہے اور ایرانی حکام نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یہ ڈیزل متحدہ عرب امارات کو اسمگل کیا جارہا تھا۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی فارس کے مطابق اس تیل بردار جہاز کو جنوبی صوبہ ہُرمزگان کی ساحلی حدود میں پکڑا گیا ہے ۔عملہ کو جنوبی صوبہ ہرمزگان کے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے ۔