دبئی(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کھلاڑیوں کی تکنیک،صبر اور فٹنس کا ٹیسٹ ہے اور میں ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین پرفارمر بننا چاہتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جب وہ کلب کرکٹ کھیلتے تھے تو ان کے کوچ ماما جونا کی ایک ہی نصیحت ہوتی تھی کہ میچ کا پہلا اور آخری بال کھیلواور میں اس نصیحت پر اب تک عمل کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں ۔بابراعظم نے کہاکہ وہ اپنی پرفارمنس سے پاکستان کی جیت میں زیادہ سے زیادہ کرادار ادا کرنا چاہتے ہیں ۔بابر جو ٹی ٹونٹی میں نمبر ون ٹیسٹ میں نمبر 18اور ون ڈے میں پانچویں رینکنگ رکھتے ہیں کا موازنہ دنیائے کرکٹ کے ماہرین بھارتی کپتان ویران کوہلی سے کرتے ہیں ۔بابر اعظم جو کہ ویرات کوہلی کے ریکارڈ سے ابھی کافی دور ہیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بابر میں کوہلی کے ساتھ موازنہ کیے جانے کی اہلیت ہے ۔بابر کا کہنا ہے کہ کوہلی کی بیٹنگ میں بہت تسلسل اور اس کا ذہن بہت اچھا ہے اور وہ کھیل میں 100فیصد پرفارمنس دیتا ہے ۔میرے کیئرئر کی ابھی ابتدا ہے اور میری خواہش ہے کہ میں بھی کوہلی کی طرح بنوں اور پاکستان کی فتح میں کردار ادا کروں ۔بابر نے کہا کہ وہ چھوٹی عمر میں ہی کرکٹ کی طرف راغب ہوئے تھے ۔میرے باپ کے بڑے بھائی اکرم صدیق نے میرے اندر کرکٹ کا جنون دیکھا تو اس نے مجھے آگے بڑھایا جبکہ عمر اکمل اور کامران اکمل کے والد بھی میرے انکل ہیں نے میرے والد کو میری کرکٹ پر توجہ دینے کا کہا ۔