لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے تیرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ حتمی الیون کا انتخاب میچ سے قبلکنڈیشنز اور پچ کو دیکھ کر کیا جائے گا۔ پاکستان اور زمبابوے ے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جا ئے گا۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز ہرارے سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ سے قبل وکٹ دیکھ کر فائنل الیون کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کریں گے ۔بابر اعظم نے کہا ہے کہ پہلا ٹیسٹ تین روز میں جیتے ۔ کھلاڑیوں باؤلنگ بیٹنگ ہر شعبے میں عمدہ کھیل پیش کیا ہے ،ان کاکہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم سیٹ ہے لہذا اس میں غیر ضروری تبدیلیاں نہیں کریں گے ۔ دوسرے ٹیسٹ کے 13 رکنی سکواڈ میں عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور حارث رؤف شامل ہیں۔بابراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم شکست سے خوف زدہ نہیں یکدم چار سے پانچ تبدیلیاں نہیں کی جاسکتیں، فہیم اشرف نے ثابت کیا وہ پرفیکٹ آل راونڈر ہے ۔اک سوا ل کے جواب میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے ٹیم فائنل ہے ایک دو تبدیلیاں کی جائیں گی جن پر واپس جا کر بات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی فٹ اور اچھی فارم میں ہیں جس کھلاڑی کی ٹیم کو ضرورت ہو گی اسے موقع دیا جائے گا۔