لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے 3 کروڑ روپے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے طلب کئے جانے والے تین کروڑ روپے سکیورٹی اقدامات اور اس مقصد کیلئے تعینات کئے جانے والے اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ اور کھانے پر بھی خرچ ہوں گے جبکہ پولیس کو خاردار تاروں کی بھی ضرورت ہے ۔ ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرلآئی جی آفس پنجاب پولیس کی جانب سے بھیجی گئی سمری کا جائزہ لینے کے بعد فنڈز جاری کرے گا