مکرمی ! شدت پسند پاک فوج کو اسلام دشمن کہہ کر ‘ لبرلز پاک فوج کو دہشت گر د کہہ کر اور سیاست دان پاک فوج کو جمہوریت کا دشمن کہہ کر اس پر حملہ آور ہیں ۔ انکو امریکہ ، برطانیہ اور انڈیا کی بھرپور مدد و حمایت حاصل ہے ۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان سب سے لڑا کیسے جائے ؟سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف پو سٹ کیاگیا مواد ہرگز شیئر مت کیجئے ۔ ایسے مواد پر لائیک یا کمنٹ مت کیجئے ۔ مخالفت میں بھی کمنٹ کرینگے تو وہ پوسٹ کی ریچ بڑھا دے گا۔ ہو سکے تو فیس بک کو رپورٹ کیجئے ۔ جس اکائونٹ سے ایسا مواد شیئر کیا گیا ہے اسکو انفرینڈ یا ان لا ئک کیجئے ۔ایسے اکائونٹس اکثر فیک ہوتے ہیں ۔ اس لیے فیس بک کو رپورٹ کیجئے ۔ پاک فوج کو سپورٹ کرنے والا مواد گر وپس میں اور وٹس ایپ پر زیادہ سے زیادہ شیئر کیجئے ۔پاک فوج کی سپورٹ میں بنائے گئے پیجز اور اکائونٹس کو فالو کریں ۔ خود بھی پاک افواج کے حق میں لکھنے کی کوشش کیجئے ۔ یہ فوج آپ کیلئے جانیں دے رہی ہے ۔ اس پر بھروسہ رکھیں ۔غیر واقع معاملات میں دشمن آپ کو فوج سے بد گمان کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اُنکی باتوں میں مت آئیے گا ۔ آپ کو علم ہونا چاہے کہ پاکستان میں فوج پر جتنی بے دھڑک تنقید ہوتی ہے ۔ دنیاکہ کسی اور ملک میں نہیں ہوتی ۔ ان غداروں کی چالوں کو سمجھیں ۔فواج پاکستان کا ساتھ دیجئے آئی ایس آئی کا ساتھ دیجئے اوراپنے گم نام سپاہیوں کی خیر مانگیں جو ملک پاکستان کی خاطر اپنی جانوں تک کی قربانیاں دے دیتے ہے ۔ (مہر اشتیاق احمد ، سیالکوٹ )