مکرمی !سال نو2021تحریک پی ڈی ایم پرکوہ گراں بن کرگراحکومت گرانے کی بجائے تحریک پی ڈی ایم خودگرنے لگی اپنے کارکنوں اورسیاسی رہنماؤں سے حکومتی تختہ الٹنے کا وعدہ وفا نہ ہونے کیوجہ سے جہاں سیاست دانوں میں بددلی پھیلی وہیں پرکارکنوں میں بھی ایک مایوسی پھیل گئی"استعفوں کی دھمکی ناکام الٹاحکومت نے اپوزیشن سے استعفے مانگناشروع کردیے۔ مسلم لیگ ن اورمولانافضل الرحمن جومیاں نوازشریف کی زبان بولتے ہیں وہ غیرجمہوری ہتھکنڈوں کے زریعے تحریک انصاف کی حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیںاور فوج کے خلاف ہرزا سرائی میں مصروف ہیں۔ پاکستانی قوم اپنی فوج سے اپنی جان سے بھی زیادہ محبت کرتی ہے۔تحریک پی ڈی ایم کو ناکامی کاسامنابھی اسی لئے کرنا پڑ رہا ہے۔ کیونکہ وہ ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بیانیہ پر عمل پیرا ہے۔کوئی سیاست دان بھی اگران اداروں کے خلاف بیان دیتاہے جوملکی سلامتی کی ضمانت ہوتے ہیں توان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہئے۔سیاست دان جمہوریت کا کھیل کھیلیں مگران اداروں کواس کھیل میں مت گھسیٹیں جن کیوجہ سے آج ہم فخرسے سر اٹھا کر چلنے کے قابل ہیں نوازشریف صاحب کادانہ پانی برطانیہ سے اب ختم ہونے والا ہے۔ (مہر محمد حسنین ہراج)