زیور خ (این این آئی) پاکستان اور سو ئٹزر لینڈ کے درمیان آثار قدیمہ کے شعبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا معاہدہ طے پاگیا، معاہدہ مذکورہ شعبے میں پاکستانی ماہرین کیلئے نئی راہیں کھولے گا،معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے ماہرین ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کرینگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی وزارت ثقافت و محکمہ آثار قدیمہ اور سوئٹزر لینڈ کے رتبرگ میوزیم کی انتظامیہ کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی تقریب زیورخ میں ہوئی۔محکمے کے سیکرٹری انجینئر عامر حسن نے حکومت پاکستان کی طرف سے معاہدے پر دستخط کیے ۔