لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ٹیلنٹ کے حساب سے کرکٹ کا برازیل ہے ۔ ڈین جونز نے وسیم اکرم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیلنٹ کی فیکٹری ہے ، ہم آسٹریلیا میں ہمیشہ یہی بات کرتے ہیں کہ پاکستان میں بے انتہا ٹیلنٹ موجود ہے اور صرف یہ دیکھنا ہے کہ پاکستان اس ٹیلنٹ کا استعمال کیسے کرتا ہے ۔ ڈین جونز کا کہنا تھا کہ پاکستانی باولرز انٹرنیشنل کرکٹ میں مختلف تکنیک لاتے ہیں ،آپ (وسیم) ، وقار یونس، شعیب اختر اور یقینا عبدالقادر اور مشتاق احمد جیسے مختلف باولرز سامنے آئے اور اب بھی مختلف صلاحیتوں والے بائولرز سامنے آرہے ہیں۔