لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ سری لنکا کوحکومت کی جانب سے مکمل سکیورٹی کی یقین دہانی کرا دی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سری لنکن سکواڈ کے ویزوں کے لیے خط بھی لکھا جاچکا ہے ۔ حکومت پاکستان نے سری لنکن حکومت کوخط لکھا ہے کہ مہمان ٹیم کوصدارتی لیول کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔خط میں لکھا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو سکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، انہیں اچھے ماحول میں کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا اور سیریز بھی یاد گار ہوگی۔ یہ خط چیئرمین احسان مانی کی اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے اسلام آباد میں ملاقات کے بعد لکھا گیا۔سری لنکا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد 25 ستمبرکو متوقع ہے ۔