ممبئی(نیٹ نیوز )بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ اور بگ باس ونرشلپا شندے نے ہندو انتہا پسندوں کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پاکستان میں پرفارم کرنے سے کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا۔شلپا شندے نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے پاکستان میں پرفارمنس پراپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر میرا ملک مجھے ویزا دے گا اور پاکستان میں میرا خیر مقدم کیا جائے گاتو میں پاکستان ضرور جاؤں گی اور بطور فنکارہ وہاں ضرور پرفارم کروں گی۔شلپا شندے نے کہابطور فنکار پرفارمنس کرنا میرا حق بنتا ہے اور مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ آپ ایک فنکار پر اس طرح پابندی نہیں لگاسکتے ۔ مجھے روزی روٹی کمانے کے لیے کسی میڈیم کی ضرورت نہیں ہے ۔ میں سڑک پر سٹیج لگاکر پرفارم کرکے پیسے کماسکتی ہوں، مجھے کسی کا باپ بھی پرفارم کرنے سے نہیں روک سکتا اور نہ ہی میں کسی سے ڈرتی ہوں۔ میکا پاجی کو زبردستی ٹارچر کرکے ان سے معافی منگوائی گئی ہے ۔