اسلام آباد(این این آئی)کرکٹرحسن علی کے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پرفالوئرز کی تعداد 2 ملین یعنی 20 لاکھ ہوگئی۔ٹک ٹاک فالوورز میں اضافے کے بعد حسن علی قومی کرکٹ ٹیم کے واحد کرکٹر ہیں جنہیں ٹک ٹاک پر 20 لاکھ صارفین نے فالو کیاہے ۔ اْنہوں نے اب تک متعدد ویڈیوز اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں ، جن پر اب تک 17 اعشاریہ 7 ملین لائکس آچکے ہیں۔اس کے علاوہ حسن علی نے اپنے ٹک ٹاک اکائونٹ سے صرف 10 لوگوں کو فالو کیا جن میں اْن کی اہلیہ سامعہ اور قومی کرکٹر شاداب خان اور دیگرافراد شامل ہیں۔