اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اوکاڑہ حفاظتی ٹیکے لگانے کے پروگرام میں پنجاب بھرمیں سرفہرست آگیا اوکاڑہ نے حفاظتی ٹیکے پروگرام میں104فی صد کو ریج دی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان کی کارکردگی کوسراہا گیا، محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے حفاظتی ٹیکے لگانے کے پروگرام میں اوکاڑہ پنجاب بھرمیں سرفہرست رہا، رپورٹ میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان، سی او ہیلتھ ڈسٹرکٹ اوکاڑہ، اورمحکمہ صحت کے عملے کی کارکردگی کو سراہا گیا، محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ جس طرح ضلع اوکاڑہ میں ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان نے حفاظتی ٹیکوں کے پرجس جدوجہد سے ورک کیا قابل تحسین ہے یادرہے کہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے حفاظتی ٹیکوں کے پر وگرام کے دوران محکمہ صحت کو سختی سے ہدایات جاری رکھیں تھیں، جس پر محکمہ صحت کے عملے نے ضلع بھر میں حفاظتی ٹیکوں کے پر وگرام پر علمداری کرتے ہوئے بچوں کو حفاظتی ٹیکے پلوائے محکمہ صحت کی ٹیمیں دور دراز کے علاقوں میں بھی پہنچیں۔