لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب کبڈی ٹیم نے دورہ ایران میں اپنا دوسرا میچ کھیلتے ہوئے کانٹے دار مقابلے کے بعد ایران کبڈی ٹیم کو 41 کے مقابلے 53 پوائنٹ سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی۔ ہاف ٹائم تک پنجاب کبڈی ٹیم 16 کے مقابلے 22 پوائنٹس سے آگے تھی ۔پنجاب کبڈی ٹیم نے 12 پوائنٹس کی برتری سے یہ میچ اپنے نام کیا نوید جٹ اور کاشف وٹو نے میچ میں اچھا کھیل پیش کیا۔