لا ہو ر (سپیشل رپو رٹر)لاہور پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اورجوانوں کوہمہ وقت الرٹ رکھنے کیلئے عملی مشقوں جیسے اہم اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایلیٹ فورس کی کیو آر ٹی ٹیموں کیلئے فائرپریکٹس کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کی زیرنگرانی سینئر پولیس افسران کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے فائرپریکٹس میں حصہ لیا۔