ساہیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر شارق کمال صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس کے ہر جوان نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کا حلف لیا ہے اور اس حلف کی پاسداری میں پولیس کے 1416جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے عوام کو تحفظ کا احساس دیا ہے -پولیس کی نوکری صرف وہی شخص کر سکتا ہے ۔ جو قربانی دینے کا جذبہ رکھتا ہو اور ہر جوان اسی جذبے سے سر شار ہو کر روزانہ اپنی ڈیوٹی پر پہنچتا ہے -انہو ں نے یہ بات ساہیوال آرٹس کونسل میں مصطفیٰ زیدی آرٹ گیلری میں ضلع ساہیوال کے 24شہداء کے پورٹریٹس کی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔