لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام پولو کپ ٹیٹرا پیک ٹیم نے باڑیز ٹیم کو ساڑھے چار کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میچ زبردست رہا۔ باڑیز کی ٹیم نے پہلے چکر میں تین گول کرکے برتری حاصل کرلی جبکہ دوسرے چکر میں باڑیز کی ٹیم نے ایک اور گول کرکے سکور 4-0 کردیا۔ دوسرے چکر کے اختتامی لمحوں میں ٹیٹرا پیک کی ٹیم گول کرکے اپنا اکائونٹ کھولا۔ تیسرے چکر میں دو گول ٹیٹرا پیک نے سکور کرکے سکور 4-3 کردیا۔ چوتھے چکر میں ٹیم ٹیٹرا پیک نے شاندار کم بیک کیا اور تین گول سکور کرکے میچ 6-4.5 سے جیت لیا۔ ٹیٹرا پیک کی طرف سے راجہ تیمور ندیم نے چار جبکہ ایڈورڈ بینر ایو نے دو گول سکور کیے ۔ فائنل سے قبل سب سڈری فائنل میں ٹیم بی این پولو نے ایف جی پولو کو 7-6 سے ہرا کر سب سڈری فائنل جیت لیا۔ اختتامی تقریب میں جنرل کمانڈنگ آفیسر میجر جنرل محمد یوسف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔