اسلام آباد(صباح نیوز) چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے چھ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دئیے گئے ۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نے تین ،تین نام تجویز کیے ۔دونوں طرف سے ایک دوسرے کے مجوزہ نام مسترد کئے جانے پر تمام چھ نامزدگیاں متعلقہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہیں۔ یہ نامزدگیاں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا ئی گئی ہیں ۔ وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے بابر یعقوب، فضل عباس میکن اور عارف خان جبکہ اپوزیشن لیڈرنے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام تجویز کیے تھے ۔