لاہور(سپورٹس ڈیسک) ماضی میں پاکستانی ٹیم کیلئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے فرائض نبھانے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان کی قومی کرکٹ سیٹ اپ میں واپسی کا قوی امکان ہے جو پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر یا منیجر کی اہم ترین ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں، انضما م الحق بیٹنگ کوچ کیلئے مضبو ط امیدوار ہیں۔واضح رہے کہ بعض سابق کرکٹرز کی جانب سے پی سی بی کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد ہونے والی ممکنہ تبدیلیوں کے دوران پرانے چہروں پر دوبارہ انحصار نہ کیا جائے تاہم گزشتہ دنوں کرکٹ کمیٹی سے مستعفی ہونے والے سابق اوپننگ بیٹسمین محسن خان ایک مرتبہ پھر کسی اہم کردار میں سامنے آنے کیلئے تیار ہیں۔