لاہور (نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمانی ٹیکس ڈائریکٹری میں تصحیح نہ کرنے پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کے خلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست پر جلد سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے ہائیکورٹ آفس کو مرکزی کیس جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے شہری محمد حسنین کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف بی آر کی 2017کی پارلیمانی ٹیکس ڈائریکٹری اور الیکشن کمیشن کو جمع کرائی جانے والی 2017کی ٹیکس رپورٹ متصادم ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم نے پنجاب بھر کے تھانوں میں موبائل پر پابندی کے خلاف درخواست پر عائد دفتری اعتراض ختم کر تے ہوئے درخواست کو سماعت کے لیے فکس کرنے کا حکم دے دیا ۔