بیجنگ(این این آئی)چین کے ایک بازار میں چاقو بردار نوجوان نے راہگیروں پر پہ در پہ وار کرکے 6 کو ہلاک اور 14 زخمی کو کردیا، نوجوان نے بیروزگاری سے پریشان ہوکر غصے میں آکر شہریوں پر حملے کئے ،واقعہ صوبہ انہوئی میں پیش آیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، مزید تفتیش جاری ہے ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے انہوئی کے شہر انقنگ میں 25 سالہ نوجوان نے ایک بازار میں خریداروں اور راہگیروں پر چاقو کے وار کیے ۔ چاقو بردار نوجوان کے حملے میں 6 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ۔پولیس نے تعاقب کے بعد 25 سالہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی طور پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور نوجوان نے بیروزگاری سے پریشان ہوکر غصے میں آکر شہریوں پر حملے کئے ۔چین میں عمومی طور پر اسلحہ رکھنے کی اجازت نہیں اس لئے عام شہریوں کی اسلحے کی خریداری ممکن نہیں۔ اسلحہ نہ ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراد چاقو یا چھری کا استعمال کرتے ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں چین کے ایک نرسری سکول میں چاقو بردار نوجوان نے حملہ کرکے دو بچوں کو قتل اور 16 کو شدید زخمی کر دیا تھا۔