بیجنگ(نیٹ نیوز) چین سے امریکہ جانیوالی ایک پرواز میں ایک بزرگ مسافر کا پیشاب بند ہو گیا جس پر طیارے میں موجود ایک چینی ڈاکٹر نے انوکھے انداز میں مسافر کی مدد کی جسے دیکھ کر مسافر ڈاکٹر کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 70سالہ مریض کی طبیعت پیشاب بند ہونے پر بگڑ گئی، طیارے میں موجود چینی ڈاکٹر زانگ ہونگ نے بزرگ کو فرش پر لٹا اور بٹھا کر دونوں طریقوں سے پیشاب کی نالی کو ہاتھوں سے دبایا جبکہ اپنے ہاتھ اور منہ کا استعمال کرتے ہوئے پیشاب کھینچا،جسکے نتیجے میں بزرگ شخص کی جان بچ گئی او اسکی طبیعت بھی ٹھیک ہو گئی۔ مسافروں نے ڈاکٹر کے جذبہ انسانیت کی خوب داد دی اور اسکی پیشہ ورانہ دیانتداری کو بھی خوب سراہا۔