بیجنگ(سپورٹس ڈیسک)چین میں آئس سکیٹنگ کے دلچسپ گیم کا آغازگیا جس میں روایتی لباس زیب تن کئے سکیٹرز شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔بیجنگ میں منعقد ہونے والے اس منفرد آئس اسکیٹ گیم میں شرکاء نے نہ صرف چین کا روایتی لباس زیب تن کر کے سکیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اس دوران مرد و خواتین پر مشتمل سکیٹرز کی ٹیموں نے ا یسی دلچسپ پرفارمنس پیش کیں کہ شائقین بھی داد دیئے بغیر رہ نہیں سکے ۔منفرد نوعیت کا یہ روایتی ایونٹ 25جنوری تک جاری رہے گا۔