اسلام آباد؍ حافظ آباد(خصوصی نیوز رپورٹر ؍ ڈسٹرکٹ رپورپر،مانیٹرنگ ڈیسک،)وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ انصاف کی فراہمی یقینی بناناپی ٹی آئی کامنشورہے ، وزیراعظم کامشن اختیارات کی نچلی سطح پرمنتقلی ہے ، کچھ لوگ اپنے دردکوعوام کادردبناکرپیش کررہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے حافظ آبادمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاآج کچھ لو گ اقتدار سے دور ہو کرپریشان ہیں،ان کے اقتدارکامقصد صرف خاندان ہے ،عوام سے کوئی مطلب نہیں،ان کوعوام پریشان اس وقت نظرآتے ہیں جب اقتدارسے دورہوں ،ملکی دولت لوٹ کربیرون ملک منتقل کی گئی ،کچھ دیرپہلے ایک بالغ سیاستدان بھٹوکاوژن بتارہاتھا، لاڑکانہ میں بچوں کو کتے کے کاٹنے کی شرح کو دیکھ لیتے ،تو ان کو جواب مل جاتا کہ بھٹو زندہ ہے مگر غریب مر چکے ہیں،ضدی بچہ ہرجلسے میں امپائرکی انگلی کاذکرکرتا ہے ،امپائر پاکستان کے وہ عوام ہیں جنہوں نے لاڑکانہ میں آپ کو مسترد کیا،خودکوبھٹوکاوارث کہنے والے لاڑکانہ میں ایڈزکی شرح بھی دیکھ لیتے ،کرپشن کی وجہ سے آج پیپلزپارٹی دفن ہوچکی۔انہوں نے کہا سندھ کاوزیراعلیٰ اصل کٹھ پتلی ہے ، وزیراعلیٰ سندھ کی ڈوریاں یہ خودہلاتے ہیں۔انہوں نے کہا ایک خاندان بیماری کے نام پر ضمانت لے کر باہر چلا گیا،ایک بیماراوردوسراسہولت کاربن کربیرون ملک گیا،کیا آپ نے کبھی سناکہ بیمار کے ساتھ سہولت کاربھی جائے گا،شہبازشریف ایڑیاں رگڑرگڑکراپوزیشن لیڈربنے تھے ،سہولت کارکاقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروالاچیمبرخالی ہے ،ہیٹ پہن کرکہتے تھے کرپشن ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑدونگا،شہباز شریف نے دھیلے نہیں اربوں کی کرپشن کی،پاکستان کاقانون آپ کوبلارہاہے ،آپ کوپکاررہاہے ،شہباز شریف سچے ہیں تو واپس آئیں۔فردوس عاشق نے کہامہنگائی کے ذمے دارماضی کے حکمران ہیں،انھوں نے 10سال اس ملک کوادھارپرچلایا۔علاوہ ازیں فردوس عاشق اعوان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کی قیادت کے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا آئینہ دار ہے ۔