نیویارک (این این آئی )ٹیلیگرام میں گروپ ویڈیو کال میں ایک ہزار افراد کو شامل کرنا ممکن ہوگیا،میسجنگ ایپ ٹیلیگرام نے جون 2021 میں گروپ ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا، اب ٹیلیگرام میں ویڈیو کال میں شامل افراد کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ، نئے ورژن میں اب کسی گروپ ویڈیو کال میں ایک ہزار افراد کو شامل کیا جاسکے گا۔ویڈیو کال میں 30 افراد ہی نظر آئیں گے مگر باقی 970 صارفین کال کا حصہ بن کر ویڈیو کو دیکھ سکیں گے اور بات چیت کرسکیں گے ۔ویڈیو میسجنگ فیچر میں اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین ہائر ریزولوشن ویڈیو کو بھی دیکھ سکیں گے ۔اسی طرح اپنے میسجز کو ایک دن یا ہفتے کی بجائے ایک ماہ بعد تک آٹو ڈیلیٹ کرسکیں گے ۔میڈیا ایڈیٹر کو بھی اپ ڈیٹ کیا گیا۔ دیگر نئے فیچرز میں زیادہ پاس ورڈ ری سیٹ آپشنز اور اینیمٹڈ ایموجیز قابل ذکر ہیں۔