مکرمی ! ہم دکھی اس لیے ہوتے ہیں کیونکہ ہم کمزور ہوتے ہیںاپنے آپ کولوگوں کے سامنے ہمیشہ مضبوط پیش کریں اندرسے ٹوٹ کرکرچیاں کرچیاں ہوگئے ہوں تب بھی لوگوں کے سامنے مٹی کی طرح پگھلیںکیونکہ یہ دنیا والے توپگھلی ہوئی مٹی کواستعمال کرلیتے ہیں،جبکہ پتھرلوگوں کے کام توآتا ہے مگرپگھلتا نہیں،پتھرہمیشہ مضبوط ہی رہتا ہے،پتھرکبھی بھی اپنی پہچان نہیں کھوتااورنہ ہی مٹی کی طرح پتھردوسری اینٹوں میں حل ہوکراپنی ذات کوختم کرتا ہے،لہذا مٹی بن کر اپنا وجودختم مت کروخودپراعتمادرکھواورکبھی بھی امیدکا دامن ہاتھ سے مت جانے دواپنے مقصدپرڈٹے رہنا اوراک دن اسے حاصل کرلینا ہی اصل کامیابی ہے،لوگوں کی باتوں میں اپنے فیصلے تبدیل کرنے والے کوکامیاب نہیں ہواکرتے۔،اپنے مقصدپرڈٹے رہنا اورہرآنے والے طوفان کا مقابلہ کرکے جیت جانا ہی اصل کامیابی ہے۔ (حافظہ لبنیٰ عنائیت،سرگودھا)