کراچی(سٹاف رپورٹر)خاتون اول ثمینہ علوی نے کراچی میں سویٹ ہوم ولا کا دورہ کیا اورایک پروقارسادہ تقریب میں نئے سویٹ ہوم ولا کا افتتاح کیا۔اس موقع پرانہوں نے سویٹ ہوم میں موسمی پودا بھی لگایا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری نوجوان نسل میں بہت صلاحیت ہے ،پاکستان سویٹ ھوم کے بچوں کیلئے کمپیوٹر،موسیقی، اور آرٹس کی کلاسزبھی شروع کرینگے ۔اس موقع پر چیئر مین بیت المال عون عباس بپی بھی موجود تھے ۔