مکرمی !کراچی شہرمیں پانی کی کمی دن بدن شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔پہلے یہ مسئلہ صرف غریب آبادی اورنگی ٹاون، بلدیہ ٹاون، فرٹینیر کالونی، قلندر آباد، ایل بلاک، سرجانی وغیرہ جیسے علاقوں میں تھا لیکن اب شہر قائد کے پوش علاقوں میں بھی پانی کا بحران رہتا ہے جن میں ڈ یفنس،کلفٹن،ناظم آباد،نارتھ نا ظم آبار،لاینزایریاء وغیرہ کے علاقے شامل ہیں۔پانی کے ترسے شہری آئے دن احتجاج کرتے رہتے ہیں لیکن پانی کا مسئلہ ہو یا اور کوئی در پیش مسئلہ عوامی مطالبہ پورا ہونے کا نام ہی نہیں لیتے ہیں-شہری پانی میسر نہ ہونے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں اور آئے دن کسی نہ کسی علاقے کے لوگ احتجاج کررہے ہوتے ہیں لیکن کوئی نتیجہ سامنے نہیں آتا ہے۔ٹینکر مافیا اور پانی چور مافیا کی وجہ سے پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے کہ یہ لوگوں کو پانی مہنگے داموں میں بیچتے ہیں۔ شہری چارو ناچار مہنگے داموں پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ حکومت سندھ اور واٹر سپلائی کے متعلقہ محکموں کو اس سلسلے میں سنجیدہ ہو کر مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں اور جلد از جلد کراچی کے شہریوں کا یہ دیرینہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہئے تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔ (افشاں علی،کراچی )