مکرمی! میں آپ کے اخبار کے توسط سے حکومت سندھ اور وفاق کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ کراچی جو کہ پاکستان کاسب سے بڑا شہر ہے اس بڑے شہر کی چھوٹی چھوٹی ضروریات بھی پوری نہیں کی جارہیں- کراچی کی سڑکیں انتہائی خستہ حالی کا شکار ہیں ۔جگہ جگہ سڑکوں میں چھوٹے بڑے گڑ ھے موجود ہیں اور کئی علاقوں کی سڑکیں تو ریگستان کا منظر پیش کر رہی ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانگی بھی متاثر ہوتی ہے اور ٹریفک جام کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے اور بعض اوقات سڑکوں میں موجود ان گڑھوں کی وجہ سے بہت سے حادثات ہوتے ہیں جن میں کئی لوگ اپنے عزیزوں کو کھو بیٹھتے ہیں اور سڑکوں کی خستہ حالی کا ایک اثر گاڑیوں پربھی متاثرہوتا ہے اور گاڑیوں کی لائف کم ہو جاتی ہے لیکن ان تمام مسائل سے وفاق اور سندھ کی حکومتیں جانتے بوجھتے بھی لاتعلق ہیں اور شہری لاچار-لیکن ان تمام مسائل کا بس ایک حل سڑکوں کی مرمت ہے جو کہ انتہائی ضروری ہے تاکہ ان سب مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو سکے- لہٰذا میری صوبائی حکومت اور وفاق سے گزارش ہے کہ کراچی جیسے روشن شہر کی سڑکوں کی روشن تعمیر کو یقینی بنایا جائے- ( صوبیہ کنول جامعہ کراچی)