مہمند ( نمائندہ92نیوز ) کراچی سے ڈمپر ٹرک کے ذریعے ضلع مہمند آنے والے 54 افراد کو باب مہمند پر گرفتار کرلیا گیا ہے ،گرفتار ہونے والے تمام افراد کو ڈرائیور سمیت قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا ہے ،مسافروں کا تعلق ضلع مہمند اور باجوڑ سے بتایا جا رہا ہے ، تمام افراد سے فی سواری 5 ہزار روپے کرایہ وصول کیا گیا تھا،اسسٹنٹ کمشنر لوئر مہمند قیصر خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قبائلی ضلع مہمند تحصیل یکہ غنڈ باب مہمند چیک پوسٹ پر کراچی سے ڈمپر ٹرک کے ذریعے ضلع مہمند میں داخل ہونے والے 54 افراد کو گرفتار کرکے قرنطینہ مرکز منتقل کر دیا گیا ہے ، مذکورہ افراد میں 40 کا تعلق ضلع مہمند کے علاقے دویزئی اور باقی کا تعلق ضلع باجوڑ سے ہے ، مسافروں کے مطابق اُن سے فی سواری 5 ہزار روپے کرایہ وصول کیا گیا ہے ۔