لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈ کپ 1992کی جیت کی سالگرہ پر کوئی اور فنکشن نہ کیا جا سکا تاہم پی سی بی نے قذافی سٹیڈیم سے ورلڈ کپ ٹرافی کو سوشل میڈیا پر لائیو نشر کر دیا ۔ ٹرافی کو سٹیڈیم میں اوپن رکھا گیا اور ہزاروں شائقین کرکٹ نے اسے سوشل میڈیا پر لائیو دیکھا ، اپنے کمنٹس نے شائقین کرکٹ نے کہا کہ اس سے ان کی یادوں میں ٹرافی کی جیت کی یادیں تازہ ہو گئیں۔