مکرمی! ہندو توا مہم پر عملدرآمد کرتے ہوئے بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر میں اپنے فوجی دستوں، سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے مستقل کیمپوں کے قیام کیلئے 29 مختلف مقامات پر 41.77 ایکڑ اراضی مختص کر لی ہے، اس فیصلے کی باقاعدہ منظوری بھارتی وزارت ہوم افیئرز کے منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ ادھر آل پارٹیز حریت کانفرنس نے اس شرمناک منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں مستقبل قیام کے آنیوالوں غیر مسلم افراد کو بسانے اور کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔ امریکی رکن کانگرس ایورٹ کلارک کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو مودی کی جانب سے وادی پر قبضے کے خوف سے آزاد ہو کر جینے کا حق حاصل ہے۔ایورٹ کلارک کے ساتھ دیگر کئی امریکی ارکان کانگریس نے بھی بھارت کیخلاف باقاعدہ تحریک کانگریس میں جمع کرائی ہیں۔ امریکی اراکین کانگرس کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کاتناسب بدلنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں جارحیت بند کرے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دے۔ (شہزاد احمد، ملتان)