اسلام آباد( نیٹ نیوز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارت کو کلبھوشن کا وکیل کرنے کے لیے 14 جنوری تک کا وقت دے دیا۔چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں عدالت عالیہ کے لارجر بینچ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جھادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان ، بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے بیرسٹر شاہ نواز نون عدالت کے سامنے پیش ہوئے ۔اٹارنی جنرل نے عدالت کے روبرو کہا کہ بھارت کے لیے کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی ہماری پیشکش ابھی بھی موجود ہے ، اگر بھارتی ہائی کمیشن کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو اپنے وکیل کے ذریعے کر سکتا ہے ۔بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نئی دہلی میں کلبھوشن کیس میں وکیل مقرر کرنے کے حوالے سے اجلاس جاری ہیں، بھارتی ہائی کمیشن کہتا ہے کہ جب ہم تیار تھے اس وقت ہمیں متعلقہ دستاویزات نہیں دی گئیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت چاہتی ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے تناظر میں فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے ہوں، کلبھوشن کیس میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پرہرصورت عمل ہوگا۔
کلبھوشن کا وکیل کرنے کیلئے 14 جنوری تک مہلت
بدھ 02 دسمبر 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 02 دسمبر 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں