لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ کے 100 سالہ ریٹائرڈ فوجی نے کورونا کیخلاف جنگ میں نیشنل ہیلتھ سروس کی مدد کیلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر جمع کر لئے ۔کیپٹن (ر) ٹام مور نے اپنی بیٹی کی مدد سے مہم شروع کی اور اعلان کیا کہ وہ چند روز بعد 30 اپریل کو اپنی 100ویں سالگرہ تک ہر روز اپنے گھر کے لان میں 100 چکر لگائیں گے ، انہوں نے عوام سے عطیہ کرنے کی اپیل کی۔ ٹام مور نے بتایا کہ میرا خیال تھا کہ میں زیادہ سے زیادہ ایک ہزار پاؤنڈ اکٹھا کر پاؤں گا لیکن 5لاکھ افراد نے مجھے اعزاز بخشا اور ایک کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ پاؤنڈز (ڈیڑھ کروڑ ڈالر) اکٹھے ہو گئے ، اب انہوں نے کہا ہے کہ جب تک لوگ پیسے دیتے رہیں گے میں چلتا رہوں گا۔