مکرمی!بے شک انسانی سوچ ایک شیطانی پتلا ہے اور یہ انسان اپنا کل سنوارنے کے لیے برے دھندے شروع کر دیا ہے جس سے انسانی زندگی کی بربادی شروع ہو جا تی ہے۔ برے لوگ غریب لوگوں کا حق مار لیتے ہیں۔ حاسد لوگ، عزت والے لوگوں کی جان کے دشمن بن جاتے ہیں اور معاشرے میں ان کا وجود برداشت نہیں کرتے۔ دنیا اس وقت شرک اور فساد سے بھری ہوئی ہے۔ کہیں سے بھی خیر کی کوئی خبر نہیں مل رہی۔ اللہ پاک نے کورونا کی وبا کو اسی لیے بھیجا ہے کہ لوگ اپنے غلط کاموں سے توبہ کر لیں۔دنیا میں چار لاکھ سے زیادہ لوگ مر چکے ہیں اور زمین پر رہنے والے تمام افراد ابھی بھی بد اعمالیوں میں مصروف ہیں۔ سود خوری، رشوت خوری عام ہے، ذخیرہ اندوزی ،منشیات ، شراب فروشی اور دیگر جرائم سے نئی نسل کی زندگیاں تباہ کی جا رہی ہیں یہ تمام برے کاموں کے پیچھے یہی انسان ہے، کہیں غریب کا حق مارا جا رہا ہے تو کہیں کسی بے گناہ کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ دنیا میں ظلم کرنے والا یہی انسان ہے جس نے پوری دنیا کے امن کو تباہ وبرباد کر دیا ہے۔ (محمد وقاص، پھولنگر)