مکرمی! وزیراعظم عمران خان نے مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقہ کیلئے اربوں روپے دینے کی منظوری دی ہے۔حکومت پنجاب نے بھی دیہاڑی دار لوگوں کیلئے اربوں روپے کی منظوری دی ہے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کی خدمت میں التماس ہے کہ اربوں روپے کی مالی امداد صرف بیروزگار لوگوں کو ہی ملنی چاہئے، ملک میں صاف شفاف سروے کے ذریعے مستحق لوگوں تک جلد از جلد امدادی رقوم پہنچائی جائیں اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی زیرنگرانی ہی اس مالی امداد کی تقسیم کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ (سید لطف علی حجازی، میانوالی)